چنڈی گڑھ، 7 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہریانہ کانگریس کے دو دھڑوں کی درمیان دہلی میں راہل گاندھی کی کسان یاترا میں مقابلہ کے بعد سیاسی بیان بازی بھی شروع ہو گئی ہے۔ہریانہ کے قدآور کابینی وزیر انل وج نے اس پورے واقعہ نمبر پر چٹکی لیتے ہوئے کانگریسی کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کانگریس کے پروگراموں میں گاندھی ٹوپی کی جگہ ہیلمٹ پہن کر جایا کریں۔اپنی منفرد سیاسی بیان بازی کے لئے مشہور انل وج نے یہ تبصرہ کسی پروگرام میں یا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نہیں کیا،بلکہ انل وج نے یہ تبصرہ جمعہ کی صبح ٹویٹ کرکے کیا۔انل وج کا ٹوئٹ آنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے ٹوئٹر کے اس پر مضحکہ خیز تبصرہ بھی کیا۔دہلی میں راہل گاندھی کی کسان یاترا کے اختتامی پروگرام میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا اور ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر اشوک تور کے دھڑے آپس میں بھڑ گئے تھے،دونوں دھڑوں کے حامیوں کی طرف سے جم کر لاٹھیاں ایک دوسرے پر بھانجی گئی،اس پورے واقعہ میں ہریانہ ریاستی صدر ڈاکٹر اشوک تنور سمیت درجنوں کارکنوں کے سر فٹ گئے،جنہیں دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ہریانہ ریاستی کی کانگریس کمیٹی میں تنور و ہڈا گروپ کے درمیان بالادستی کی جنگ سرعام ہے۔